Aaj Logo

شائع 25 اکتوبر 2022 11:52am

پشین میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق

پشین میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ ہوا ہے، فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل محمد ہاشم جاں بحق ہوگیا۔

کوئٹہ کے ضلع پشین میں کلی تراٹہ کے علاقے میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق اہلکار کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل محمد ہاشم کے نام سے ہوئی ہے جبکہ مقتول محمد ہاشم کلی تراٹہ میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر معمور تھا۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، پولیو مہم کے رضا کاروں کی سیکیورٹی بھی سخت کردی گئی۔

ڈپٹی کمشنر پشین یاسر خان بازئی نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

Read Comments