پاکستان سمیت بیشتر ممالک میں واٹس ایپ سروس ڈاؤن، ٹوئٹرپرمیمز کی بھرمار

سوشل میڈیا صارفین کی رگ ظرافت پھڑک اٹھی
شائع 25 اکتوبر 2022 12:54pm

سوشل میڈیا ایپس کا استعمال صارفین کو اپنا اتنا عادی بنا چکا ہے کہ کوئی ایک ایپ ڈاؤن ہوتے ہی سب کو تشویش لاحق ہو جاتی ہے اور فوراً سے متبادل کا رخ کیا جاتا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ سروس میں خلل آنے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا کرنے والے صارفین نے فوراً سے ٹوئٹر کا رخ کر کے مسئلے کی نشاندہی کی۔

پاکستانی صارفین سمیت دنیا بھرسے صارفین نے شکایت کی کہ وہ گروپس اور انفرادی سطح پرپیغامات بھیجنے سے قاصرہیں، بیشترصارفین اس مسئلے کی وجہ جاننے کے بھی خواہشمند نظرآئے۔

متعدد سوشل میڈیا صارفین کی رگ ظرافت پھڑکی اور انہوں نے واٹس ایپ کے عادی افراد کے ٹوئٹر کا رُخ کرنے کو دلچسپ میمز کی صورت میں بیان کیا۔

تاحال کمپنی کی جانب سے واٹس ایپ سروس ڈاؤن ہونے سے متعلق کسی قسم کا کوئی وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Read Comments