دس سالہ بچی سے ریپ پر پھانسی، دس لاکھ جرمانے کی سزا

کندھ کوٹ کی ماڈل کرمنل کورٹ نے فیصلہ سنایا
اپ ڈیٹ 25 اکتوبر 2022 05:40pm

عدالت نے دس سالہ بچی کا ریپ کیس ملزم اسد اللہ کھوسو پر ثابت ہونے پر پھانسی کی سزا سنادی۔

کندھ کوٹ کی ماڈل کرمنل عدالت میں بچی سے زیادتی کیس کی سماعت ہوئی۔

فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج محمد علی قریشی نے ڈی این اے ٹیسٹ پازٹیو آنے اور ریپ کیس ثابت ہونے پر ملزم اسد اللہ کھوسو کو 10 لاکھ روپے جرمانے سمیت پھانسی کی سزا سنادی۔

جس کے بعد عدالت نے ملزم کو فوری طور پر سکھر سینٹرل جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ ملزم نے 30 ستمبر 2021 کو بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

Read Comments