بلاول بھٹو سے امریکی سفیر کی ملاقات، عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال

امریکا کے ساتھ وسیع البنیاد تعلقات کو استوار کرنا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو
شائع 25 اکتوبر 2022 07:29pm

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے دفتر خارجہ میں ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت عالمی و علاقئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے دفتر خارجہ آمد میں بلاول بھٹو سے ملاقات کی جس دوران وزیرخارجہ نے پاکستان میں گرین توانائی کے شعبے میں امریکا کی سرمایہ کاری پر زور دیا ہے۔

ملاقات بلاول بھٹو نے متاثرین سیلاب کی بحالی اور امداد پر امریکا کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس دوران بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ وسیع البنیاد تعلقات کو استوار کرنا چاہتے ہیں۔

Read Comments