نوڈیرو میں جھگڑے کے دوران فائرنگ، ایک شخص چل بسا

فاٸرنگ کا واقعہ دو برادریوں کے مابین دیرینہ دشمنی پر پیش آیا
شائع 26 اکتوبر 2022 01:35pm

نوڈیرو کے قریب کیٹی ممتاز تھانہ کی حدود کے نواحی گاؤں میں کھکھرانی برادری کے دو گروہوں میں جھگڑا فاٸرنگ سے 35 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔

نوڈیرو کے کیٹی ممتاز تھانہ کی حدود مٹھو کھکھرانی میں کھکھرانی برادری کے دو گروہوں میں جھگڑا فاٸرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگا۔

اطلاع پر پولیس نے جاٸے وقوع سے مقتول 35 سالہ دادو کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیٸے نوڈیرو اسپتال منتقل کردیا۔

اس سلسلے میں ایس او کیٹی ممتاز تھانہ کا کہنا ہے کہ واقعہ قربان اور نظام کھکھرانی کے مابین دیرینہ دشمنی پر پیش آیا۔

پولیس نے جاٸے وقوع پہنچ کر مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Read Comments