Aaj Logo

شائع 26 اکتوبر 2022 04:10pm

والد سے جیب خرچ نہ ملنے پرخود کو آگ لگانے والا نوجوان دم توڑ گیا

خیرپور کے علاقے کوٹ ڈیجی میں دیوالی کے دن پر والد کی جانب سے خرچ نہ دینے پر پٹرول چھڑک کر خودکو آگ لگانے والا ہندو نوجوان اسپتال میں دم توڑ گیا۔

خیرپورکے علاقے کوٹ ڈیجی میں دیوالی کے دن پر والد کی جانب سے دیوالی کی خرچ نہ دینے پر پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگانے والا ہندو نوجوان اِندرمل گمس اسپتال گمبٹ میں جاں بحق ہو گیا۔

اِندر مل نے دوستوں کے ساتھ دیوالی منانے کے لیے والد سے جیب خرچ مانگا تھا لیکن والد غریب ہونے کے باعث بیٹے کو جیب خرچ نہ دے سکا۔

جس پر اندر مل نے دل برداشت ہوکر خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی جس کے نتیجے میں اس کا 60 فیصد جسم جل گیا ورثاء نے اس کو گمس اسپتال گمبٹ میں داخل کرایا جہاں وہ بے ہوشی کی حالت میں دم توڑ گیا۔

Read Comments