Aaj Logo

شائع 28 اکتوبر 2022 09:20am

وزیراعظم کے فوکل پرسن احمد جواد نے استعفیٰ دے دیا

وزیراعظم شہباز شریف کے فوکل پرسن احمد جواد نے استعفیٰ دے دیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں احمد جواد نے کہا کہ میں سیاست میں کمائی کرنے نہیں آیا تھا ، ارشد شریف کا کفن میلا ہونے سے پہلے اپنے ضمیر کی آواز پر استعفیٰ دے رہا ہوں۔

یاد رہے کہ احمد جواد رواں سال کے شروع میں پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے تھے۔

فروری میں اس وقت کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے سے قبل احمد جواد نے شہباز شریف سے ملاقات کرکے ملسم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

بعد میں پی ڈی ایم کی حکومت قائم ہونے کے بعد احمد جواد کو وزیراعظم کا فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا مقرر کر دیا گیا تھا۔

تحریک انصاف چھوڑنے سے پہلے احمد جواد نے پارٹی پالیسیوں کے خلاف آواز بھی اُٹھائی تھی اور وزیر اعظم کے قریبی ساتھیوں کو ہدفِ تنقید بنایا تھا۔ انہوں نے پی ٹی آئی دور حکومت میں ارب پتی بننے والوں کے نام بھی سامنے لانے کا اعلان کیا تھا۔

Read Comments