Aaj Logo

اپ ڈیٹ 31 اکتوبر 2022 05:16pm

ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں ایک بار اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کے روز انٹر بینک میں 95 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 220 روپے 68 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 16 پیسے کی معمولی کمی ہوئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 223 روپے 70 پیسے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں 68 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 219 روپے 73 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر 2 روپے 10 پیسے مہنگا ہوگیا۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 227 روپے 50 ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز 82 پیسے اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 221 روپے 49 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Read Comments