لانگ مارچ کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد آرہی ہے، شفقت محمود

ٹریفک کی وجہ سے کچھ دشواری ہورہی ہے
شائع 28 اکتوبر 2022 12:06pm

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد آرہی ہے۔

شفقت محمود نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لوگوں کی بڑی تعداد آرہی ہے، ٹریفک پولیس نے راستے بند کیے ہیں، ٹریفک مینج کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ٹریفک کی وجہ سے کچھ دشواری ہورہی ہے، بے شمار لوگ لانگ مارچ میں شریک ہوں گے۔

Read Comments