ٹی 20 ورلڈ کپ: کیا اب بھی پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی ممکن ہے؟

گرین شرٹس کو دیگر ٹیموں کی کارکردگی پر بھی انحصار کرنا ہوگا
شائع 28 اکتوبر 2022 02:44pm

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی زمبابوے کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے بعد بابراعظم الیون کے لئے اگلے راؤنڈ تک رسائی مشکل ہوگئی۔

پاکستان کی زمبابوے کے خلاف شکست کے بعد گروپ ٹومزید دلچسپ ہوگیا۔

فائنل فورتک رسائی کے لئے گرین شرٹس کو اپنی پرفارمنس کے ساتھ دیگر ٹیموں کی کارکردگی پر بھی انحصار کرنا ہوگا، یعنی قومی ٹیم ایک بار پھر اگر مگر کے چکر میں پھنس گئی۔

پاکستان ٹیم کو سب سے پہلے نیدرلینڈز اس کے بعد جنوبی افریقا اوربنگلا دیش کو اچھے مارجن سے شکست دینا ہوگی۔

پاکستان کے تمام اگر مگر کا کافی حد تک انحصار اتوار کو بھارت اور جنوبی افریقا کے میچ پر ہوگا، اگر بھارت جیتا تو پاکستان کے لئے امید کی کرن روشن رہے گی۔

لیکن اگر جنوبی افریقا نے بھارت کوہرادیا توپھر پاکستان کو امید لگانا پڑے گی کہ نیدرلینڈز جنوبی افریقا کے خلاف اپ سیٹ کردے اور بھارت کو بھی زمبابوے سے شکست ہوجائے۔

موجودہ صورتحال اتوار کو ہونے والے میچز کے بعد مزید واضح ہوجائے گی۔

Read Comments