اسلام آباد ہائیکورٹ: نئے چیف کیلئے جسٹس عامر فاروق کے نام پر غور

چیف جسٹس اطہر من اللہ کی بطور جج سپریم کورٹ سفارش پہلے ہی کی جاچکی ہے
اپ ڈیٹ 28 اکتوبر 2022 09:20pm

اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تقرری کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس یکم نومبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کریں گے۔

اجلاس میں جسٹس عامر فاروق کے نام پر غور ہوگا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی بطور جج سپریم کورٹ سفارش کی جاچکی ہے، جبکہ جسٹس عامر فاروق اس وقت اسلام آباد ہائی کورٹ کے موسٹ سینئر جج ہے

Read Comments