Aaj Logo

اپ ڈیٹ 28 اکتوبر 2022 10:46pm

انتظار کریں اسلام آباد پہنچ کر کیا فیصلہ کرتا ہوں، عمران خان کی آج نیوز سے گفتگو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں ہماری ڈیمانڈ صرف صاف شفاف الیکشن ہے اور اس ڈیمانڈ کو کوئی نہیں روک سکتا۔ فیصلہ اب اسلام آباد جا کر کروں گا۔

عمران خان نے آج نیوز لاہور کے بیورو چیف سلیم شیخ سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ ہم نے بڑی کوشش کی، ڈائیلاگ، بیک چینلز، کانٹیکٹس کہ کسی طرح معاملات حل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پچاس سے زائد جلسوں میں نظر آرہا تھا کہ عوام کہاں کھڑی ہے۔ الیکشن اور بائی الیکشن میں بھی نظر آگیا۔ لیکن یہ چوروں کا ٹولہ جو اوپر بیٹھا ہے اس کا مقصد صرف این آر او لینا اور اپنی چوری ختم کرنا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ”ان کا دوسرا مقصد ہمارے اوپر کیس اور کسی طرح عمران کو نااہل کریں، میچ سے باہر کریں، بس یہ ہو رہا ہے۔“

چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ”یہ جو مارچ ہے یہ اب رکنی نہیں ہے، یہ اسلام آباد پہنچے گی اس کے بعد کیا ہوگا وہ آپ انتظار کریں کہ میں کیا فیصلہ کرتا ہوں وہاں جاکر۔“

انہوں نے واضح کیا کہ ”ہم رہیں گے قانون اور آئین کے بیچ میں، لیکن پروٹیسٹ ہمارا حق ہے، آئین مجھے اجازت دیتا ہے کہ پُرامن احتجاج کروں۔ اور جس طرح کا یہ احتجاج ہوگا پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا ہوگا۔“

مارچ سے ایک دن قبل ویڈیو پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ مارچ کا مقصد حکومت گرانا نہیں۔

Read Comments