ویڈیو: مولاجٹ کی کامیابی پر اداکار گوہر رشید جھوم اٹھے
بلال لاشاری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کمائی میں تمام پاکستانی فلموں کے ریکارڈ توڑتے ہوئے 200 کروڑ کی دوڑ میں شامل ہوگئی۔
لیجینڈ آف مولا جٹ 13 اکتوبر کو ریلیز ہوئی تھی اور تب سے اس نے دنیا بھر کے سنیماؤں میں دھوم مچا رکھی ہے فلم نے ریلیز ہونے کے دس دنوں میں ہی 100 کروڑ کمالیے تھے ۔
اس سے پہلے پاکستان کی کوئی بھی فلم 100 کروڑ کے کلب میں اپنی انٹری نہیں لے سکی تھی ایسے میں فلم کی کاسٹ میں شامل گوہر رشید ٹک ٹاک پر ویڈیو بنا کر خوشی میں رقص کیا ۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گوہر رشید انتہائی خوش نظر آرہے ہیں ۔
خان اور حمزہ علی عباسی کی فلم اب 200 کروڑ کمانے والی فلموں کی کی دوڑ شامل ہو گئی ہے تاہم ایک رپورٹ کے مطابق فلم اب تک 128 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے ۔
فلم نے بین الاقوامی سطح پر بالی ووڈ کی دو میگا فلموں کو باکس آفس پر پیچھے چھوڑ کر ایک اہم سنگ میل عبورکرلیا۔