بری ہونیوالا نوجوان تھانے میں پولیس اہلکار کی گولی سے ہلاک

پولیس اہلکار نے جان بوجھ کر فائر کیا، اہل خانہ
شائع 29 اکتوبر 2022 08:42am

رحیم یارخان کے تھانہ بی ڈویژن میں پولیس اہلکار سے پسٹل کی صفائی کے دوران گولی چلنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والا شخص مقدمے سے بری ہونے پر سامان واپس لینے آیا تھا۔

اہل خانہ کی جانب سے احتجاج کیا گیا جبکہ ان کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار نے جان بوجھ کر فائر کیا ہے۔

مزید کہا کہ پہلے بھی ناجائز مقدمہ درج کیا تھا، عدالت نے بری کر دیا تھا۔

Read Comments