لانگ مارچ : 9 رکنی کابینہ کمیٹی میں توسیع

ارکان کی تعداد 9 سے بڑھا کر 11 کردی
اپ ڈیٹ 29 اکتوبر 2022 02:24pm

وفاقی حکومت نے لانگ مارچ کے حوالے سے وفاقی کابینہ کی کمیٹی کے اراکین میں توسیع کردی ہے۔

سردارخالد مگسی اورآغا حسن بلوچ کو بھی کمیٹی میں شامل کرلیا گیا جس کے بعد ارکان کی کل تعداد11ہوگئی ہے، جس کی صدارت وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کریں گے۔

اس قبل وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کمیٹی 9 اراکین پر مشتمل تھی۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہم جمہوری لوگ ہیں بات چیت کے لئے تیار ہیں لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔

کمیٹی میں ایازصادق، سعدرفیق اورقمرزمان کائرہ، خالد مقبول، میاں افتخار، مولانااسعد، مریم اورنگزیب شامل ہیں۔

Read Comments