وفاقی شرعی عدالت نے کمسن بچی کی جبری شادی کا نوٹس لیا

یکم نومبرسے سماعت شروع کرنے کا اعلان کردیا
شائع 29 اکتوبر 2022 01:25pm

وفاقی شرعی عدالت نے بلوچستان میں پانچ سالہ بچی سے جبری شادی کرنے کے واقعے کا سوموٹو نوٹس لینے کے بعد یکم نومبر سے سماعت شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس سید محمد انورنے بلوچستان کے علاقے خضدار میں پانچ سالہ بچی کی جبری شادی کے واقعہ کا نوٹس لیا۔

چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت نے بچوں کی شادی کوغیراسلامی اورآئین کی خلاف ورزی قراردیا تھا۔

وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس سید محمد انور جبری شادی سے متعلق سوموٹو کیس کی سماعت یکم نومبر سے شروع ہو گی

Read Comments