Aaj Logo

شائع 29 اکتوبر 2022 02:55pm

پیغام دینا چاہتا ہوں ہم انسان ہیں بھیڑبکریاں نہیں، عمران خان

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوسرے روزکا آغاز شاہدرہ سے ہورہا ہے، عمران خان کا کہنا ہے کہ پیغام دینا چاہتا ہوں ہم انسان ہیں بھیڑ بکریاں نہیں ہیں، غلام صرف اچھا غلام ہوسکتا ہے۔

عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ شاہدرہ سے براستہ جی ٹی روڈ گوجرانوالا روانہ ہوگا، وہاں پہنچ کر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کلمہ ہمیں غلامی سے آزادی دلاتا ہے۔میں ستر سال کی عمر میں کیوں نکلا ہوا ہو جبکہ مجھے کسی چیز کی کمی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ غلام کبھی بلند پرواز نہیں کرسکتے،غلام صرف اچھا غلام ہوسکتا ہے۔

کنٹینرپر اپنے ساتھ موجود پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتاری کے تناظرمیں عمران خان نے کہا کہ ایف آئی اے نے اعظم سواتی پر تشدد کیا، انہیں تنقید پرتشدد کانشانہ بنایاگیا۔

حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے والے عمران خان نے کہا کہ پہلےانہیں چورکہا گیا اور پھرہم پرمسلط کردیا گیا۔ ہم بھیڑبکریاں نہیں کہ چوروں کوتسلیم کرلیں۔ چور11سوارب روپےاین آراو سے معاف کروا رہے ہیں۔

عمران خان نے سوال اٹھایا کہ ارشد شریف کو دھمکیاں کون دے رہا تھا؟ شہبازگل پرتشددکی مذمت کی تودہشتگردی کامقدمہ بنادیا۔

انہوں نے کہا کہ انسانی معاشرے میں انصاف ہوتا ہے اور انصاف حاصل کرنا ہمارا حق ہے۔

Read Comments