گوجرانوالہ: جائے نماز بنانے والی فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی
شائع 30 اکتوبر 2022 09:09am

گوجرانوالہ میں ریلوےاسٹیشن کے قریب جائےنمازبنانےوالی فیکٹری میں آگ لگ گئی، ریسکیو ٹیموں نے فائر فائٹنگ آپریشن کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

آگ لگنے کا واقعہ گوجرانوالہ میں ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا ، جہاں جائے نماز بنانے والی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، واقعے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر فائرفائٹنگ آپریشن شروع کیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ فیکٹری کے گراؤنڈ فلور پر لگی جس نے فیکٹری کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تقریبا 2 گھنٹے کے فائر فائٹنگ آپریشن کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔

ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ فائر فائٹنگ آپریشن میں ریسکیو کی 9 گاڑیوں نے حصہ لیا اور آگ سے فیکٹری میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا دھاگہ اور جائے نماز جل کر خاکستر ہوگئے جبکہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

Read Comments