Aaj Logo

شائع 30 اکتوبر 2022 09:58am

ٹی 20 ورلڈ کپ: بنگلادیش کا زمبابوے کو جیت کے لئے 151 رنز کا ہدف

آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بنگلادیش نے زمبابوے کو جیت کے لئے 151 رنز کا ہدف دے دیا۔

آسٹریلیا کے شہر برسبین میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر زمبابوے کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز اسکور کیے۔

بنگلادیش کی جانب سے اوپنر نجم الحسین شنٹو71 بناکر ٹاپ اسکورر رہے، اس کے علاوہ سومیا سرکار صفر، لٹن داس 14، کپتان شکیب الحسن 23، عفیف حسین 29اور مصدق حسین 7 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ نورالحسن اوریاسر علی ایک ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

زمبابوے کی جانب سے رجرڈ نگاراوا اور بلیسنگ موزاربانی نے 2،2 جبکہ سکندر رضا اور شان ویلمز نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ آج ٹی 20ورلڈ کپ میں 2اور میچز کھیلے جائیں گے جس میں پاکستان اور نیدرلینڈز، بھارت اور جنوبی افریقا آمنے سامنے ہوں گے،یہ دونوں مقابلے پرتھ میں ہوں گے۔

پاکستان اور نیدرلینڈ کا میچ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے شروع ہوگا جبکہ بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ شام 4 بجے کھیلا جائے گا۔

پاکستان کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لئے نیدرلینڈز کو شکست دینا لازمی ہے، اس کے علاوہ بھارت کو جنوبی افریقا اور بنگلادیش کو زمبابوے کو شکست دینا بھی انتہائی اہم ہے۔

Read Comments