Aaj Logo

شائع 30 اکتوبر 2022 03:38pm

دوست محمد مزاری 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پراینٹی کرپشن کے حوالے

لاہورکی مقامی عدالت نے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پراینٹی کرپشن کی تحویل میں دے دیا۔

اینٹی کرپشن حکام نے دوست محمد مزاری کو ضلع کچہری میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔ عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے دوست محمد مزاری کا ریمانڈ دینے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری گرفتار

سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو گزشتہ رات لاہور سے گرفتار کیا گیا اور ان پر اراضی پر قبضہ کرنے کا الزام ہے۔

اینٹی کرپشن کے وکیل نے سابق ڈپٹی اسپیکر کا جسمانی ریمانڈ مانگا اور بتایا کہ دوست محمد مزاری سے زمین پر قبضے کے الزام کی چھان بین کرنی ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اینٹی کرپشن نے دوست محمد مزاری کو طلب کر لیا

سابق ڈپٹی اسپیکر کے وکیل نے ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے بتایا کہ کیس کی تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں، جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کی جائے۔

میڈیا سے گفتگو میں دوست محمد مزاری نے اپنی گرفتاری کو سیاسی بنیادوں پر انتقامی کارروائی قرار دیا۔ سابق اسپیکر دوست محمد مزاری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئین کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

عدالت نے ہدایت کی کہ دوست محمد مزاری کا جسمانی ختم ہونے پر یکم نومبر کو دوبارہ پیش کیا جائے۔

Read Comments