آدھے سے زیادہ اسلام آباد ریڈ زون بنادیا گیا ہے:شیخ رشید

یہ کبھی الیکشن نہیں کرائیں گے۔
شائع 30 اکتوبر 2022 06:57pm

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آدھے سے زیادہ اسلام آباد ریڈ زون بنادیا گیا ہے، سپریم کورٹ نے ہمیں ایف 9 یا ایف 11 پارک جانے کی اجازت دی، اب اسلام آباد کے اندر سے اور لوگ نکلیں گے۔

اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ یہ الیکشن سے فراری حکومت ہے یہ خریداروں اور کمیشن ایجنٹس کی حکومت ہے، ارکان کو 25،25 کروڑ روپے دیکر یہ حکومت بنائی گئی،یہ کبھی الیکشن نہیں کرائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ آزادی ملتی نہیں چھینی جاتی ہے، راولپنڈی جمعہ کو مارچ کا تاریخی استقبال کرے گا، جو عمران خان کا فیصلہ ہوا اس پر پہرہ دیں گے۔

Read Comments