اسد عمر کو نوٹس: الیکشن کمیشن کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم

اسد عمر کو توہین الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت
شائع 31 اکتوبر 2022 11:09am

سندھ ہائیکورٹ نے اسد عمر کو توہین الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسکے خلاف دائر درخواست پرسماعت ہوئی۔

وکیل الیکشن نے عدالت کو بتایا کہ توہین آمیز ریمارکس پر اسد عمر کو نوٹس جاری کیا، عدالت نے حتمی کارروائی سے روک دیا ہے اس لیے پیش رفت نہ ہوسکی، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں متعلقہ تمام کیسز ایک جگہ ٹرانسفر کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 8 نومبرتک ملتوی کردی۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلہ کرنے سے روکنے کے حکم امتناع میں بھی توسیع کردی ۔

Read Comments