پارٹی لیڈرشپ کی یقین دہانی کا علم نہیں: عمران خان کا سپریم کورٹ میں جواب

چیئرمین پی ٹی آئی نے توہین عدالت کیس میں جواب جمع کروادیا
شائع 31 اکتوبر 2022 12:43pm

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کراتے ہوئے اپنی طرف سے کرائی جانے والی پی ٹی آئی لیڈر شپ کی یقین دہانیوں سے لاعلمی ظاہرکی ہے۔

عمران خان نے عدالت کوکرائی گئی یقین دہانی سےاظہارلاعلمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کےکسی حکم کی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، پارٹی لیڈر شپ کی جانب سے میری طرف سےکرائی گئی کسی یقین دہانی کامجھےعلم نہیں۔

انہوں نے تفصیلی جواب جمع کرانے کیلئے 3 نومبرتک مہلت مانگتے ہوئے کہا کہ ہم عدالت کا احترام کرتے ہیں۔

Read Comments