نئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی تقرری، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج

چیف جسٹس کے لئے جسٹس عامر فاروق کے نام پر غور ہوگا
شائع 01 نومبر 2022 10:19am

اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تقرری سے متعلق جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس آج ہوگا۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لئے جسٹس عامر فاروق کے نام پر غور ہوگا۔

مزید پڑھیں: حکومتی حمایت سے چیف جسٹس کے نامزد ججز سپریم کورٹ کیلئے منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی بطور جج سپریم کورٹ سفارش کی جا چکی ہے۔

جسٹس عامر فاروق اس وقت اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ہے۔

Read Comments