کراچی کے بلدیاتی انتخابات ہونگے یا نہیں، کل فیصلے کا امکان

اجلاس میں سندھ حکومت اور وزارت داخلہ کے حکام بھی شریک ہوں گے
اپ ڈیٹ 01 نومبر 2022 08:23pm

کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے کل الیکشن کمیشن کے اجلاس کے بعد فیصلے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے کراچی کے بلدیاتی انتخاب کے معاملے اہم اجلاس کل بلایا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں سندھ حکومت اور وزارتِ داخلہ کے حکام بھی شریک ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے اجلاس میں سندھ حکومت کے نمائندے شرکاء کو بریفنگ بھی دیں گے۔

Read Comments