Aaj Logo

شائع 01 نومبر 2022 06:38pm

جوڈیشل کمیشن کی عامر فاروق کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تعینات کرنے کی سفارش

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے جسٹس عامر فاروق کو نئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعینات کرنے کی سفارش کردی۔

اسلام آباد میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کی زیرِ صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں جسٹس اطہر من اللہ کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی سفارش کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی کے لئے ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج عامر فاروق کے نام پر غور کیا گیا۔

جوڈیشل کمیشن نے غور کے بعد جسٹس عامر فاروق کو بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعینات کرنے کی سفارش کردی۔

خیال رہے کہ جسٹس عامر فاروق جنوری 2015 میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج تعینات ہوئے تھے۔

Read Comments