نور بخاری کا پاکستانی فنکاروں کے ہیلووین منانے پر تشویش کا اظہار

ہیلووین کا جشن منانے کے رجحان کو باعث تشویش قرار دے دیا، سابقہ اداکارہ
شائع 01 نومبر 2022 08:43pm

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے پاکستانی فنکاروں کے ہیلووین کا جشن منانے کے رجحان کو باعث تشویش قرار دے دیا۔

نور بخاری نے انسٹااسٹوری میں لکھا کہ ’جتنا پاکستانیوں نے ہیلووین کو منایا ہے، وہ کافی تشویشناک ہے، یہ ہماری تہذیب و ثقافت کا حصّہ بنتا جا رہا ہے‘۔

یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی میں ہونے والی ہیلووین پارٹی میں شوبز انڈسٹری کی کئی شخصیات نے شرکت کی تھی۔

ماڈل و اداکارہ سبیکا امام، تارا محمود، صنم سعید، ایمن خان، منیب بٹ، ثروت گیلانی، نیہا تاثیر اور شرمیلا فاروقی سمیت کئی اداکاروں نے ہیلووین کے موقع پر اپنی تصاویر پوسٹ کیں تھی ۔

ہیلووین ایک ایسا جشن ہے جو بہت سے مغربی ممالک میں 31 اکتوبر کو منایا جاتا ہے،روایتی طور پر یہ مغربی ممالک میں آل ہیلوز ڈے کی شام کو منایا جاتا رہا ہے جس میں اس دنیا سے چلے جانے والوں کو یاد کیا جاتا ہے۔

Read Comments