Aaj Logo

اپ ڈیٹ 02 نومبر 2022 03:50pm

’عمران خان عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں‘

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، عمران خان سمجھتے ہیں عوام کوکچھ پتا نہیں،وہ خود کو ایماندار اور دوسرے کو براسمجھتے ہیں۔

کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ایک جھوٹا شخص سمجھتا ہےعوام کی یادداشت بہت کمزور ہے، کسی نے کہا کہ اتناجھوٹ بولو کہ سچ لگنے لگے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان اپنے مقاصد کیلئے خون خرابا کروانا چاہتے ہیں، عمران خان غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ساری ویڈیوزعمران خان کے وزیراعظم بننے سے پہلے کی ہیں، حکیم سعید نے لکھاعمران خان کووزارت عظمیٰ کیلئےاٹھایا جارہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ارشدشریف کی شہادت پرپوراپاکستان غمگین ہے، عمران خان نے ارشد شریف کے قتل کو شوشل میڈیا پرکیش کرانے کی کوشش کی، عمران خان ڈکٹیٹروں کا ٹیسٹ ٹیوب بے بی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل اور بھارت سےعمران خان کو ہیوی فنڈنگ ہورہی ہے، بھارتی اوراسرائیلی عمران خان کی کیوں مدد کررہے تھے؟

صوبائی وزیر نے کہا کہ ارشدشریف کےقتل کوپی ٹی آئی نے سیاسی رنگ دینےکی کوشش کی، ارشدشریف نےاپنےپروگرام میں عمران خان کوایکسپوزکیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے اربوں روپے سوشل میڈیا پرخرچ کئے تا کہ ذہن سازی کی جاسکے، یہ شخص اداروں کے خلاف زبان استعمال کر رہا ہے۔

Read Comments