Aaj Logo

شائع 03 نومبر 2022 01:51pm

منگھوپیرمیں واٹربورڈ کے سب انجینئرکے قتل کا مقدمہ درج

کراچی کےعلاقے منگھو پیرمیں واٹربورڈ کے سب انجینئرکے قتل کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں تھانہ منگھو پیرمیں درج کرلیا گیا۔

سید فرقان کو گزشتہ شام منگھوپیرفلٹر پلانٹ کی پہاڑی سے اترتے ہوئے قتل کیا گیا تھا۔

کراچی کےعلاقے منگھوپیرحب ریزروائر واٹر بورڈ کالونی میں گزشتہ روز موٹرسائیکل سوار افراد نے محمد فرقان کوفائرنگ کرکے قتل کیا پھراس کی موٹر سائیکل لے کر فرار ہوگئے۔

واقعے کا مقدمہ مقتول کے بھائی سید عمران کی مدعیت میں تھانا منگھوپیر میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔

مدعی مقدمے کے مطابق میرے بھائی کومنگھوپیرمیں موٹرسائیکل چھیننے پرقتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے دو خول ملے ہیں واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

Read Comments