عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ، وزیراعلیٰ پنجاب نے رپورٹ طلب کرلی

فائرنگ میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
شائع 03 نومبر 2022 04:47pm

وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔

اپنے بیان میں پرویز الٰہی نے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ ناقابل برداشت ہے، فائرنگ میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے، اللہ تعالٰی کا شکر ہے کہ عمران خان خیریت سے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

Read Comments