پی ٹی آئی کارکنوں سے درخواست ہے راولپنڈی آجائیں، ہم تیار ہیں: شیخ رشید

حکمرانوں کو قبول نہیں کیا جائے گا، اب ان کی سیاسی موت ہوگی۔
اپ ڈیٹ 03 نومبر 2022 05:51pm

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کو الیمنیٹ کرنا چاہتی ہے، یہ تحریک ان سے رک نہیں رہی، اب ملک شدید بحران میں داخل ہوگیا ہے۔

نجی چینل سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ کسی صورت میں ان حکمرانوں کو قبول نہیں کیا جائے گا، اب ان کی سیاسی موت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ساری قوم شدت کے ساتھ نکلے گی، میری پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں سے درخواست ہیں کہ راولپنڈی آجائیں، ہم تیار ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام سے اپیل ہے کہ قانون ہاتھ میں نہ لیں، حملے کے پیچے راناثنا کی سازش ہے۔

Read Comments