عمران خان پر حملے کی پوری قوم مذمت کرتی ہے: خواجہ آصف

سیاست میں بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے جاتے۔
شائع 03 نومبر 2022 06:15pm

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان پر حملے کے واقعے کی پوری قوم مذمت کرتی ہے، آج کا واقعہ سیاسی تشدد کا تسلسل ہے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سیاست میں بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے جاتے، کارکنوں کو جب نفرت کی تربیت دی جاتی ہے تو وہ تشدد کرنے سے گریز نہیں کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکنان جہاں بھی ہے، اس کو ڈائلاگ کا کلچر ترک نہیں کرنا چاہیے۔

Read Comments