اللہ ہمارے کپتان کو محفوظ رکھے، بابر اعظم کی عمران خان پر حملے کی مذمت

ہمارے کپتان کو محفوظ رکھے اور ہمارے ملک کو بچائے، کپتان بابر اعظم
شائع 03 نومبر 2022 06:52pm

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی سابق وزیراعظم عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کردی۔

ایک ٹویٹ میں بابر اعظم نے لکھا کہ ہ ہمارے کپتان کو محفوظ رکھے اور ہمارے ملک کو بچائے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے علاوہ ملکی سیاسی رہنماؤں نے بھی پی ٹی آءی چیئرمین کے کنٹینر پر فائنرگ کے واقعے پر شدید مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ وزیرآباد سے گزرتے ہوئے اللہ ہو چوک کے مقام پر کنٹینر پر فائرنگ کے نتیجے میں عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت نو افراد زخمی جب کہ معظم نامی ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔

Read Comments