Aaj Logo

اپ ڈیٹ 04 نومبر 2022 03:35pm

ٹی 20 ورلڈ کپ: قومی کرکٹ اسکواڈ ایڈیلیڈ پہنچ گیا

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنا آخری گروپ میچ کھیلنے کے لئے قومی کرکٹ اسکواڈ سڈنی سے ایڈیلیڈ پہنچ گیا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پول کا پانچواں اور آخری گروپ میچ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم نے ایڈیلیڈ میں ڈیرے ڈال لیے۔

قومی اسکواڈ سڈنی سے بذریعہ ہوائی جہاز ایڈیلیڈ پہنچا، قومی ٹیم ہفتے کو ایڈیلیڈ اوول میں ٹریننگ کرے گی جہاں قومی ٹیم کا اتوار کو بنگلا دیش سے مقابلہ ہوگا۔

ایڈیلیڈ روانگی کے موقع پر شائقین نے کپتان بابر اعظم اور کرکٹرز سے سیلفیز بنائیں۔

آل راؤنڈر محمد نواز کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کیخلاف جیت سے مورال بلند ہوا، آخری میچ کو اچھا فنش کرنے کی کوشش کریں گے۔

گرین شرٹس کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں اب بھی برقرار ہیں، پاکستان کو نہ صرف بنگلا دیش کو شکست دینا ہوگی بلکہ بھارت، زمبابوے اور جنوبی افریقا، نیدرلینڈز کے میچز کے نتائج پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔

واضح رہے گزشتہ روز آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت جنوبی افریقا کے خلاف 33 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

Read Comments