سیاست میں ہر قسم کا تشد قابل نفرت ہے: خواجہ سعد رفیق

جب حملہ ہوا تواس وقت سکیورٹی والے کدھر گئے تھے، وفاقی وزیر
شائع 04 نومبر 2022 03:48pm

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سیاست میں ہر قسم کے تشدد کو قابل نفرت سمجھتے ہیں اور اس کی مذمت بھی کرتے ہیں، حملہ احسن اقبال پر ہوں یا عمران خان پر ہوں یہ اقدامات قابل مذمت ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پنجاب کی صوبائی حکومت کو یہ اطلاعات دی گئی تھی کہ حملے کے امکانات اور خطرات موجود ہیں حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سوال پوچھا جائے گا اور بار بار پوچھا جائے گا کہ آپ نے حفاظتی تدابیر اختیار کیوں نہیں کی؟ جب حملہ ہوا تواس وقت سکیورٹی والے کدھر گئے تھے؟ پولیس کہاں تھی پنجاب ایڈمنسٹریشن کہاں تھی؟

ان کا کہنا تھا کہ کل کے واقعے پر پی ٹی آئی کی قیادت کا ردعمل قابل افسوس ہے، رانا ثناءاللہ کے گھر ور ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار کے گھروں پر مظاہرے کیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا بھی مارشل لا سے اختلاف رہا ہے، مگر پی ٹی آئی حد سے آگے بڑھ گئی ہے۔

Read Comments