فیروز خان کی اداکاری کے بعد گلوکاری

فیروز خان نے گزشتہ دنوں اپنا یوٹیوب چینل بنانے کا اعلان کیا تھا
شائع 04 نومبر 2022 07:31pm

اداکار فیروز خان نے اداکاری کے بعد گلوکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔

فیروز خان نے گزشتہ دنوں اپنا یوٹیوب چینل بنانے کا اعلان کیا تھا تاہم اب انہوں نے اپنے ’ایف کے‘نام سے بنائے گئے یوٹیوب چینل پر پہلا گانا بھی شیئر کردیا ہے۔

فیروز خان کے پہلے گانے کا ٹائٹل ’مانگیں سب کی خیریں‘ہے جسے اب تک تقریباً 36 ہزار سے زائد افراد سُن اور دیکھ چکے ہیں۔

اپنے گانے سے متعلق فیروز کان نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا۔

Read Comments