سی ٹی ڈی کی مستونگ میں کارروائی، دو دہشتگرد گرفتار

دہشتگردوں کے سر کی قیمت مقرر تھی۔
شائع 04 نومبر 2022 08:07pm

مستونگ میں خفیہ ادارے اور کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی دی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ سی ٹی ڈی کے ریڈ بک میں شامل تھے۔

ترجمان نے کہا کہ گرفتار دہشتگردوں کے سر کی قیمت مقرر کی گئی تھی۔

Read Comments