شائع 05 نومبر 2022 12:12am

بالی ووڈ کے مشہور گانے ’جمی آجا‘ کا چائنیز ورژن وائرل

بالی ووڈ کے ہندی گانوں کی مقبولیت پاکستان سمیت کئی ممالک میں ہے جہاں لوگ ہندی گانوں پر گھومتے اور رقص کرتے ہیں۔

ہندوستانی گلوکار اور موسیقار بپی لہری کا مشہور گانا ’جمی جمی، آجا آجا‘ کو چین کے لوگوں کے کورونا وائرس کی وبا کے پھیلنے کے سبب نافذ کیے گئے سخت لاک ڈاؤن کے درمیان گایا جانے والا گانے کی ویڈیوز ان دنوں سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہا ہے۔

جی می، جی می گانے کی ویڈیو میں لوگ مذاق کرتے ہوئے خالی برتنوں کے ساتھ کھڑے نظر آرہے ہیں اور لوگوں کو بتانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کس طرح وہ لاک ڈاؤن کے دوران اشیائے ضروریہ سے محروم ہیں۔

چینی زبان میں جے می جے می کا مطلب ہے مجھے چاول دو ۔

سال 1982 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم ڈسکو ڈانسر کا یہ گانا کووڈ-19 کے حوالے سے چینی حکومت کی سخت پالیسی کے خلاف احتجاج کا ایک بڑا ذریعہ بن رہا ہے۔

چین میں ٹک ٹاک کو ڈوئین کے نام سے جانا جاتا ہے، ڈوئین پر بپی لہری کے کمپوز کردہ گانے ’جے می، جی می‘ کی طرز پر گایا ہوا گانا وائرل ہو رہا ہے۔

Read Comments