Aaj Logo

اپ ڈیٹ 05 نومبر 2022 09:59am

پی ٹی آئی نے آج پھرملک بھرمیں احتجاج کی کال دیدی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج پھرملک بھرمیں احتجاج کی کال دے دی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے گذشتہ رات اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ”آج 5 بجے پاکستان کے تمام شہروں میں احتجاجی اجتماع ہوں گے“۔

اسد عمر نے کہا کہ ملک کے تمام شہروں میں ہونے والے احتجاج کی جگہ کا اعلان مقامی تنظیمیں کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت کئی شہروں میں پی ٹی آئی احتجاج، گورنر ہاؤس لاہور سے مظاہرین پسپا

انہوں نے حکومت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ان کو دکھائیں حقیقی طور پرآزاد قوم کو کوئی دبا نہیں سکتا، میں خود لبرٹی چوک لاہور میں احتجاج میں شرکت کروں گا۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے آج شام 5 بجے احتجاج کی کال دی ہے۔

مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ آج شام 5 بجے پاکستان کے تمام شہروں میں احتجاج ہوگا، ہم پُرامن جماعت ہیں لیکن ہم تب تک احتجاج کریں گے جب تک چئیرمین پر حملے میں ملوث تینوں کردار استعفی نہیں دیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی سازش کی گئی ہے. اس کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز نمازِ جمعہ کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب ملک بھر میں احتجاج کیا گیا تھا۔

Read Comments