چین اور سعودی عرب 13 ارب ڈالر کا پیکیج فراہم کریں گے: وزیر خزانہ

چین نے کراچی سرکلر ریلوے پر کام جلد شروع کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا، اسحاق ڈار
شائع 05 نومبر 2022 12:41pm

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین اور سعودی عرب نے پاکستان کو 13 ارب ڈالر کا پیکیج فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے، دونوں ملک جون 2023 تک پاکستان کی مالی ضروریات کا خیال رکھیں گے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ موجودہ مالی سال چین قرضے رول اوور کرنے سمیت 8.8 ارب ڈالر کی معاونت کرے گا، چین 4 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس کی واپسی روول اوور کرے گا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کو 3.3 ارب ڈالر کے چینی کمرشل قرضے بھی فراہم کیئے جائیں گے، چین اس کے علاوہ 1.45 ارب ڈالر کی اضافی فنانسنگ کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے 4.2 ارب ڈالر کی اضافی رقم فراہم کرنے کا امکان ہے، تین ارب ڈالر کے اضافی زخائر اور مؤخر ادائیگی پر تیل کی سہولت شامل ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی عرب گوادر میں پیٹرو کیمیکل کمپلیکس تعمیر کرے گا، چینی اور سعودی قیادت نے وزیراعظم شہباز شریف کو تعاون کی یقین دہانی کرا دی، دونوں ملک جون 2023 تک پاکستان کی مالی ضروریات کا خیال رکھیں گے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ چین نے ایم ایل ون اور کراچی سرکلر ریلوے پر کام جلد شروع کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

Read Comments