Aaj Logo

شائع 05 نومبر 2022 05:56pm

ڈونلڈ ٹرمپ بھی توشہ خانہ اسکینڈل کی زد میں

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی توشہ خانہ اسکینڈل کا شکار ہوگئے ہیں۔

امریکی کانگریس کے تفتیش کاروں کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے فیملی اراکین کو دیگر حکومتوں کی طرف سے ملنے والے درجنوں قیمتی تحائف کی تلاش ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے ”واشنگٹن پوسٹ“ کے مطابق ہاؤس اوور سائیٹ کمیٹی نے تفتیش کاروں کو مبینہ طور پر نیشنل آرکائیوز سے لاپتہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے خاندان کو ملنے والے کم از کم 50 ہزار ڈالرز مالیت کے درجنوں تحائف کی تلاش میں مدد کے لیے کہا ہے۔

اس معاملے سے واقف تین ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ کیا کہ کانگریس کے تفتیش کار یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا ان کی فہرست میں موجود تحائف کو وائٹ ہاؤس سے ٹرمپ کی صدارت کے اختتام پر آرکائیوز میں لے جایا گیا تھا، جیسا کہ قانون کا تقاضا ہے یا نہیں۔

فہرست میں شامل غیر ملکی رہنماؤں کے بیش قیمت تحائف میں گولف کلب، ٹرمپ کی دیو ہیکل پینٹنگ، قدیم مصری دیوتا ہورس کا سونے کا پانی چڑھا ہوا ہار، روسی صدر ولادیمیر پوتن کی 2018 کے ورلڈ کپ فٹ بال کی گیند اور شاہ عبدالعزیز کا 6,400 ڈالر کا ہار شامل ہیں۔

Read Comments