کراچی: فلیٹ میں سلینڈر دھماکا، ماں اور بیٹی جاں بحق

دھماکے میں 9 افراد زخمی ہوئے جو اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، ریسکیو ذرائع
شائع 05 نومبر 2022 11:47pm

کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 12 میں واقع فلیٹ میں سلینڈر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹی جاں بحق ہوئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ماں اور بیٹی کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تم توڑ گئیں۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ سلینڈر دھماکے کے باعث مزید 9 افراد زخمی ہیں جنہیں دارالصحت اور سول اسپتال برنس روڈ منتقل کیا گیا ہے۔

Read Comments