Aaj Logo

شائع 06 نومبر 2022 02:06pm

’فارن فنڈڈ فتنہ 4 دن کے بعد بھی قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر نہیں کٹوا سکا‘

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فارن فنڈڈ فتنہ وزیر آباد کے تھانے سے 4 دن گزرنے کے بعد بھی قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر نہیں کٹوا سکا۔

مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ 2 گھنٹے کی الزام ، بہتان اور جھوٹ سے بھری پریس کانفرنس سے پہلے قانون کے مطابق 2 صفحوں کی ایف آئی آر کٹوا لیں، 2 گھنٹے کی الزام، بہتان اور جھوٹ بھری پریس کانفرنس کر سکتے ہیں لیکن اپنی حکومت میں 4 دن کے بعد بھی قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر نہیں کٹوا سکے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ الزام بہتان جھوٹ غلاظت لیکن ایف آئی آر نہیں کٹ سکی، پنجاب میں اپنی حکومت ، اپنی پولیس اور اپنی انتظامیہ لیکن ایف آر نہیں کٹ سکی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ فارن فنڈڈ فتنہ پنجاب میں طاقتور کا قانون چاہتا ہے، جھوٹی ایف آئی آر کٹوانا چاہتا ہے، فارن فنڈڈ فتنہ پنجاب انتظامیہ کو غلط ایف آئی آر کٹوانے پر پریشرائز کر رہا ہے، فارن فنڈڈ فتنہ اپنی خواہش کے مطابق غیر قانونی ایف آئی آر کٹوانے پر بضد ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی دلوانے والا فارن فنڈڈ فتنہ وزیر آباد کے تھانے سے 4 دن گزرنے کے بعد بھی ایف آئی آر نہیں کٹوا سکا، فارن فنڈڈ فتنہ وزیراعظم، وزیر داخلہ اور آئی ایس آئی کے افسر پر قاتلانہ حملے کا بھونڈا الزام لگا سکتا ہے مگر وزیر آباد کے تھانے میں ایف آئی آر نہیں کٹوا سکتا۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھاکہ فارن فنڈڈ فتنہ اپنی مرضی کے مطابق ایف آئی آر درج کروانا چاہتا ہے، فارن فنڈڈ فتنہ پولیس افسران پر دباؤ ڈال رہا ہے، عمران نیازی کی خواہش پر ایف آئی آر درج کرنے کے لئے پی ٹی آئی کے ڈنڈا برداروں نے تھانوں پر بھی دھاوا بولا۔

Read Comments