Aaj Logo

شائع 07 نومبر 2022 08:46am

وزیراعظم شرم الشیخ ماحولیاتی سمت میں شرکت کے لئے مصر پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف شرم الشیخ ماحولیاتی سمت میں شرکت کے لئے مصر پہنچ گئے۔

شرم الشیخ کے بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر مصر کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفارت خانے کے افسران نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

آج شرم الشیخ میں کوپ 27 کانفرنس میں شرکت کریں گے، کانفرنس میں 197رکن ممالک شرکت کر رہے ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں اور موسمیاتی انصاف پر غور ہوگا۔

وزیراعظم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات کریں گے۔

شہبازشریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کوپ 27 کانفرنس موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کے خلاف سنگ میل ثابت ہوسکتی ہے،موسمیاتی تبدیلی کےاثرات کو نظرانداز کرنا مجرمانہ غفلت ہوگی۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے تحت موسمیاتی سربراہی اجلاس مصر میں شروع ہوگیا۔

شرکاء نے موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک کو معاوضہ دینے کی تجویز پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

Read Comments