تنزانیہ: مسافرطیارہ جھیل میں گِر کرتباہ، 19 افراد ہلاک

حادثے میں 24 افراد کو بچالیا گیا ہے
شائع 07 نومبر 2022 09:12am

تنزانیہ میں مسافر طیارہ موسم کی خرابی کے باعث وکٹوریا جھیل میں گر کر تباہ ہوگیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق حادثے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 24 افراد کو بچا لیا گیا ہے، جو اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

طیارے میں 43 مسافر سوار تھے جو تنزانیہ کے شہر دار السلام سے بوکوبا جا رہے تھے۔

خراب موسم کے باعث ہوائی اڈے سے صرف 100میٹر کے فاصلے پر طیارے کو حادثہ پیش آیا۔

Read Comments