Aaj Logo

شائع 08 نومبر 2022 01:11pm

’مولانا فضل الرحمان عالم دین کم مولا جٹ زیادہ لگ رہے تھے‘

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ تیرہ پارٹیاں الیکشن لڑنے کے قابل نہیں اور جھگڑنے کا بہانہ ڈھونڈ رہی ہیں، یہ چاہتے ہیں عوام اور اداروں کی لڑائی ہو اور یہ الیکشن کی مدت بڑھائیں۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے لکھا، ”وہ لوگ بھی آج عمران خان کے ساتھ ہوگئے ہیں جو پہلے اس کے ساتھ نہیں تھے۔“

انہوں نے لکھا کہ ”پہلے عوام حکومت کی پالیسیوں سے نفرت تھی، اب لوگ ان کے چہروں سے بھی نفرت کرتے ہیں، چور دروازے سے چوروں کو چوری سے مسلط کیا گیا ہے۔“

شیخ رشید نے مزید لکھا کہ ”عمران خان پر حملہ مافیا کی آخری سازش نہیں، اسلام آباد سب کا ہے ہمیں کوئی طاقت جانے سے نہیں روک سکتی۔“

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے جو ناشائستہ زبان استعمال کی وہ عالم دین کم اورمولا جٹ زیادہ لگ رہے تھے، خوشی ہے وہ ہندوستانی فلم اسٹاروں سے بھی آشنا نکلے۔

Read Comments