Aaj Logo

شائع 08 نومبر 2022 02:32pm

ملک بھر میں نئی جامعات کے قیام پر پابندی عائد

وفاقی حکومت نے ملک میں نئی یونیورسٹیوں بنانے پر پابندی لگا دی۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کو نئی یونیورسٹیاں بنانے سے روکتے ہوئے این او سی پر پابندی عائد کرنے کا خط بھی ارسال کر دیا ہے۔

رانا تنویر حسین نے جامعات کی تشکیل کے بجائے معیار تعلیم میں اضافے اور بہتری کے اقدامات تجویز کئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بغیر این او سی کے قائم یونیورسٹیوں کا فوری خاتمہ اور ان کی تفصیل جلد میڈیا پر جاری کی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جامعات کی تعداد میں بنا معیار کے اضافہ بے سود ہے، نئے این او سی بالکل بھی جاری نہ کئے جائیں۔

Read Comments