فیصل شاہکار کی چھٹی منظور، کنور شاہ رخ نئے آئی پنجاب تعینات

فیصل شاہکار نے عمرہ کیلئے 14 دن کی رخصتی مانگی ہے۔
اپ ڈیٹ 10 نومبر 2022 06:38pm

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی 14 دن کی چھٹی منظور کرلی گئی ہے، پنجاب حکومت نے فیصل شاہکار کی چھٹی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کنور شاہ رخ کو آئی جی پنجاب کے عہدے کا اضافی چارج دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے عمرہ کی ادائیگی کیلئے چھٹی کی درخواست دی تھی جسے محکمہ سروسز نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیجا۔

وفاقی حکومت کا آئی جی کی خدمات واپس لینے سے انکار، پنجاب ہٹانے پر مصر

واضح رہے کہ فیصل شاہکارنے وفاقی حکومت سے درخواست کی تھی کہ ان کی خدمات واپس لی جائیں وہ پنجاب میں کسی عہدے پر کام نہیں کرنا چاہتے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت بھی آئی جی تبدیل کرنے کیلئے وفاق کو لکھ چکی ہے۔

Read Comments