جنرل باجوہ الوداعی دورے کر رہے ہیں، آئی ایس پی آر

حالات جیسے بھی ہوں، سپاہ جذبے اور عزم کے ساتھ قوم کی خدمت جاری رکھے، آرمی چیف
شائع 10 نومبر 2022 05:21pm

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف فارمیشنز کے اپنے الوداعی دوروں پر سیالکوٹ اور منگلا گیریژن کا دورہ کیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دونوں مقامات پر افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور فوجیوں سے خطاب کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حالات جیسے بھی ہوں، سپاہ جذبے اور عزم کے ساتھ قوم کی خدمت جاری رکھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مختلف آپریشنز، ٹریننگ اور قدرتی آفات کے دوران بہترین کارکردگی پر فارمیشنز کو سراہا۔“

سپہہ سالار کے سیالکوٹ پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل محمد عامرنے استقبال کیا، آرمی چیف کی منگلا گیریژن آمد پر لیفٹیننٹ جنرل ایمن بلال صفدر نے خیرمقدم کیا۔

Read Comments