پی ٹی آئی ورکرز سابق ايم اين اے پر پھٹ پڑے، سنگین الزامات لگا دیئے

ٹکٹوں کی مد میں کارکنان سے 50 سے 60 لاکھ روپے لیے گئے۔
شائع 10 نومبر 2022 07:25pm

پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے ٹکٹوں میں مافیا کو نوازا جا رہا ہے، عمران خان مالیاتی کرپشن کا نوٹس لیں۔

اسلام آباد میں تحريک انصاف کے اسلام آباد ريجن کی سینئروائس پريذيڈنٹ عظمیٰ شکيل نے دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پريس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق ايم اين راجہ خرم نوازپیسے لے کربلدیاتی انتخابات کیلئے ٹکٹ دے رہے ہیں، انہوں نے اجارہ دارى قائم کى ہوئى ہے۔

اس موقع پر پى ٹى آئى ورکر قاضى صہيب نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے 30، 30 ہزارروپے فارم اورٹکٹوں کی مد میں کارکنان سے 50 سے 60 لاکھ روپے لیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ علی نواز اور راجہ خرم نواز مالیاتی کرپشن کر رہے ہیں۔

پى ٹى آئى عہديداران کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس سے روکنے کیلئے ہميں دھمکایا گیا، راجہ خرم نواز کے رويے کى وجہ سے بہت سارے کارکنان پارٹى چھوڑرہے ہیں۔

Read Comments